اسلام آباد، 12 نومبر 2026: اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز (PIPS) کے بورڈ آف گورنرز کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کی۔ اجلاس میں مجوزہ پارلیمانی لیڈرشپ کورس اور منتخب ایوانوں کے نومنتخب ارکان کی پیشہ ورانہ و پارلیمانی استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیتی اقدامات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان، رکن قومی اسمبلی سید امین الحق اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر (PIPS) عاصم خان گورایہ نے بھی شرکت کی۔
ذیلی کمیٹی کے ارکان نے اس امر پر تبادلہ خیال کیا کہ نومنتخب پارلیمانی نمائندوں کے لیے منظم تربیتی پروگرام ترتیب دیے جائیں، جن کے ذریعے ان کی قانون سازی، حکومتی نگرانی اور پارلیمانی اداروں کی مؤثر کارکردگی سے متعلق صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔