مرکزاطلاعات
پریس ریلیز

قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاہ کی محمد آصف موسیٰ سے تعزیت، مرحومین کے لیے دعائے مغفرت

کراچی: قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکنِ صوبائی اسمبلی محمد آصف موسیٰ کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کے چچا مرحوم اسماعیل سموں اور جواں سال بھانجے مرحوم ادریس غنی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر سندھ سعید غنی بھی موجود تھے۔

قائم مقام گورنر سندھ نے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور اللہ تعالیٰ سے ان کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

Scroll to Top