باسہولت چھپنے والا متن

ڈپٹی اسپیکر کا پیغام

 

لیڈر صرف ماڈل شخصیت ہی نہیں ہوتا بلکہ اپنی قوم کی آواز ہوتا ہے۔ سیاست کےلفظی معنوں میں عوام کے معاملات کو انتظامی طور پر چلانے کا فن ہے۔ سیاستدانوں کا کردار زندگی کے ہر شعبے میں عوام کی جانب سے پرکھا جاتا ہے۔ اور وہ قوم اور علاقے کیلئے سماجی، معاشی ترقی کا ذمہ دار ہے۔ اور کسی بھی آفت/تباہی کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات کرنا ہے۔

 

جب ایک سیاستدان ان ووتروں کی جانب سے بطور ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوتا ہے اور اس معزز ایوان/اسمبلی کا حلف اٹھاتا ہے، وہ اپنے ووٹروں کی مشکلات کو اچھی طرح جانتا ہوتا ہے اور جیسا کہ قوم اور ملک کیلئے ہوتا ہے۔ لیڈر کو پتہ ہوتا ہے کہ وہ عوام کی مشکلات کو کیسے دور کر سکتا ہے اور عوام کے معاملات کو قرآن، سنت اور آئین کے مطابق حل کرتا ہے۔ہمہ وقت تازہ ویب سائت اسمبلی میں عوام کے منتخب نمائدوں کے متعلق معلومات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ عوام اپنے نمائدوں کو ان کی کارکردگی پر منتخب کرتا ہے۔ قوم اور ان کے نمائندوں کے درمیان رابطے کا یہ جدید ذریعہ ہے۔

 

میں یو۔ ایس ایڈ، پی۔ ایل۔ ایس۔ پی کی طرف سےاس اہم کام کیلئے مشکور ہوں جس کے پر اثر اثرات مرتب ہونگے۔