باسہولت چھپنے والا متن

گورنر

صوبے کے گورنر کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ سرحد اسمبلی کو تحلیل کرسکتا ہے اگر وزیراعلی کی طرف سے بھی یہی ہدایت ہوـ

سرحد اسمبلی کا منظور کردہ مسودہ قانون صرف گورنر کی منظوری کے بعد ہی قانون بن سکتا ہےـ اگرچہ ضابطے کے مطابق صوبے کے مختاراعلی کی حیثیت سے گورنر کو مخاطب کیا جاتا ہےـ لیکن عملا وزیراعلی اور اس کی کابینہ کی حیثیت مختار کل ہےـ

اسپیکر

اسمبلی کے ممبران کی رائے شماری سے اسپیکر کا انتخاب عمل میں آتا ہےـ اسمبلی کا اسپیکر ایوان کے نمائندگان کے حقوق و اختیارات کے ضمن میں غیر جانبدار منصف ہونے کے ساتھ اسمبلی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہےـ اگرچہ اس کی سیاسی وابستگی کسی ایک سیاسی جماعت سے ہوتی ہے تاہم اس سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اسمبلی کی کاروائی ایک غیر جانبدار منصف کی حیثیت سے دیانت داری سے انجام دے گا ، نیز جمہوری طرز عمل کی پاسداری کرتے ہوئے حزب اقتدار اور حزب مخالف کے وزراء سے یکساں برتاؤ کرے گاـ

اسپیکر کے عہدے کی جمہوری روایات

اسپیکر کا عہدہ جمہوری روایات کے تسلسل کی ایک عمدہ مثال ہےـ جب اسپیکر ایوان میں داخل ہوتا ہے تو اس کے پیچھے ایک عصابردار ملازم بھی ساتھ چلتا ہے جس کے ہاتھوں میں تھامی عصا اسپیکر کے منصب کی علامت ہےـ اسپیکر کی آمد کے ساتھ تمام اسمبلی ممبران احتراما کھڑے ہوجاتے ہیںـ

منصبی فرائض اور اختیارات

ڈپٹی اسپیکر

اسپیکر کے انتخابات کے بعد نئی اسمبلی اپنا ڈپٹی اسپیکر مقرر کرتی ہے جو اسپیکر کی غیر موجودگی میں ایوان کی صدارت کرتا ہےـ ڈپٹی اسپیکر بھی اسپیکر کی طرح اختیارات رکھنے کے ساتھ منصبی امور انجام دیتا ہےـ

قائد حزب اختلاف

جمہوری عمل میں اسمبلی کے اندر حزب اختلاف کا کردار نہایت اہم ہےـ  حزب اختلاف کے ممبران ، حکمران جماعت سے اختلاف راۓ کے باوجود اس بات کے پابند ہیں کہ وہ آئین کے تحت کیے جانے والے حکومتی اقدامات کی حمایت کریںـ اسمبلی میں حزب اختلاف کے نقطہء نظر کی وضاحت اور اسے مرکزی سطح پیش کرنے والا منتخب ممبر اس ایوان کا قائد حزب اختلاف کہلاتا ہےـ اسمبلی کی انضباط کاروائی میں قائد حزب اختلاف کے انتخاب اور اختیارات و فرائض کے کسی طے شدہ طریقہ کار کی وضاحت موجود نہیںـ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ حزب اختلاف کے لیے درج ذیل فرائض منصبی تسلیم کرلیے گۓ اور اب یہ اسمبلی کی کاروائی کا لازمی حصہ بن چکے ہیںـ قائد حزب اختلاف کو صوبائی وزیر کے مساوی استحقاق فراہم کیا گیا ہےـ

فرائض منصبی

اسمبلی میں حزب اختلاف کے فرائض منصبی درج ذیل ہیں :

وزیراعلی

اسپیکر اور  ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد اسمبلی اس وقت تک کام نہیں کرسکتی جب تک کہ وزیراعلی کا انتخاب عمل میں نہ آجاۓ ، صدر کی طرف سے بتاۓ گۓ مخصوص دن گورنر ایک خصوصی اجلاس بلاتا ہی جس میں وزیراعلی منتخب کرلیا جاتا ہےـ منتخب وزیراعلی 60 دن کے اندر اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرتا ہےـ